Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ زُوم ویڈیو کال پر کب چیختے ہیں؟

Now Reading:

لوگ زُوم ویڈیو کال پر کب چیختے ہیں؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر آپ زوم پر ویڈیو کال کے دوران خود کو چیختا ہوا پائیں تو ممکنہ طور پر اس کی وجہ آپ کا دھندلا ڈسپلے ہوسکتی ہے۔

محققین نے جوڑوں کو ویڈیو کال پر بغیر اسکرپٹ کی گفتگو کرنے کہا اور ساتھ ہی متعدد مراحل میں ویڈیو کے معیار کو خراب کرتے چلے گئے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ شرکاء خراب ڈسپلے معیار کے ازالے کے لیے زور زور سے بولنے لگے اور اپنا انداز بدل لیا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔

ممکنہ طور پر ہم کسی کے صاف نہ دِکھنے کو ان کے دور ہونے سے جوڑ دیتے ہیں، لہٰذا لاشعوی طور پر چیخ کر اس کا ازالہ کرتے ہیں۔

یہ بات پہلے سے معلوم ہے کہ انسان اپنی گفتگو میں ہاتھوں کا استعمال تب کرتا ہے جب لوگوں کو ہمیں سننے میں مشکل ہوتی ہے۔

Advertisement

لیکن نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ہم تب بھی زور سے بولنا شروع کر دیتے ہیں جب دوسرے لوگوں کو ہم دِکھنا مشکل ہوجاتے ہیں۔

یہ بات بھی معلوم ہے کہ انسان جب شور شرابے کے ماحول میں ہوتا ہے تو زور سے بات کرتا ہے۔ اس عمل کو لومبارڈ ایفیکٹ کہتے ہیں۔

یہ نئی تحقیق دی نیدرلینڈز کی ریڈبوڈ یونیورستی کے محققین نے کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر