امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔
صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل واضح ہوتی جارہی ہے کہ پیوٹن یوکرینی شہری ہونے کے نشانات بھی مٹانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن جنگی مجرم قرار، مقدمہ چلایا جائے، جو بائیڈن
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کن ردعمل کا سامناہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین میں اب تک جو کچھ کیا ہے اس سے متعلق مزید بھیانک شواہد سامنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
