کراچی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں یہ قانون نافذ کیا گیا تھا کہ کوئی بھی گاڑی پر سیاہ شیڈ کا استعمال نہیں کرے گا لیکن لوگ آج بھی اس کا استعمال کرتے ہیں لیکن آپ مصیبت سے بچنا اور چند روپے کی بچت کرنا چاہتے ہیں تو ہم چند ٹپس بتائیں گے۔
کار کی کھڑکیوں سے رنگت کو اتارنے سے قبل آپ کو کچھ سامان کی ضرورت ہوگی، اگر آپ صابن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی۔
ڈش صابن، شیشہ صاف کرنے والا،اسپرے کی بوتل، کاغذ کے تولیے یا چیتھے،استرا چاقو یا بلیڈ اور پانی۔
جن لوگوں کی گاڑی کی کھڑکیوں پر اسٹیکرز لگے ہوتے ہیں پہلے انہیں ہٹانا ہوگا، ٹنٹ ہٹانا بہت مشکل ہے، ان اسٹیکرز اور ڈیکلز کو ہٹانے سے چیزیں قدرے آسان ہوجاتی ہیں۔
کالی رنگت کو ہٹانے سے کھڑکی پر کچھ چپکنے والی باقیات رہ جاتی ہیں، ان جگہوں پر صابن والے پانی کا محلول استعمال کریں اور بلیڈ کا استعمال کرتے ہوئے چپکنے والی جگہ کو احتیاط سے کھرچیں۔
اگر آپ ہیئر ڈرائر استعمال کر رہے ہیں تو ان جگہوں پر دوبارہ ہیٹ دیں اور کاغذ کے تولیے سے اسے صاف کریں۔
اس کے علاوہ آپ چپکنے والی ریموور یا گلاس کلینر خرید کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
