Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا

Now Reading:

بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا
بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور

بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے میں عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل  ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان اور ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے آج 14 اپریل 2022 کو عالمی نمبر ایک ون ڈے بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل کر لیا۔

اپریل 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے پر بابر اعظم نے 41 ماہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے سیریز میں ایک سنچری کی مدد سے مجموعی طور 228 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی کا ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Advertisement

بابر نے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سے اب تک صرف چھ ون ڈے  میچز کھیلے ہیں جن میں تین سنچریز  اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 90.3 کی حیران کن اوسط سے 453 رنز بنائے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر  اعظم ون ڈے میں ظہیر عباس (1983-84)، جاوید میانداد (1988-89) اور محمد یوسف (2003) کے بعد ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر