
ڈیل اسٹین نے بھی بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں بہترین بلے باز قرار دے دیا
جنوبی افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے۔
جمعرات کی سہہ پہر ڈیل اسٹین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انہوں نے متعدد مداحوں کے جوابات دیے، جنہوں نے ان سے ہر طرح کے سوالات پوچھے۔
Keen for a short Q and A?
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) April 14, 2022
ایک سوال جس نے اسٹین کو اپنی طرف متوجہ کیا وہ تمام فارمیٹس کے بہترین بلے بازوں کے بارے میں تھا۔
Who's the best batsman across all formats currently in your opinion?
— Zainab (@ZainabZeeshan12) April 14, 2022
اس سوال کے جواب میں انہوں نے بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ وہ بہترین بلے باز ہیں۔
Maybe Babar? He’s pretty darn good
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) April 14, 2022
واضح رہے کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں جبکہ ان کا نام ہر فہرست میں سر فہرست ہے۔
اس سے قبل شین واٹسن نے بھی بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے بعد اپنا دوسرا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔
بابر کی کارکردگی تمام فارمیٹس میں سنسنی خیز رہی ہے اور حال ہی میں ہونے والی آسٹریلوی سیریز میں ان کی کارکردگی نے لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News