
مشہور پاکستانی گلوکار جواد احمد نے پشاور جلسے کے بعد عمران خان کو مشورہ دے دیا۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گزشتہ روز پشاور میں جلسے کے بعد ایک مشورہ دیا ہے۔
جواد احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز پشاور جلسے سے کیے گئے عمران خان کے خطاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شئیر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’عمران خان جاتےجاتے بھی جھوٹ پرجھوٹ نہ بولو‘۔
Advertisementعمران خان جاتےجاتےبھی جھوٹ پرجھوٹ نہ بولو۔تمہیں اچھی طرح پتاہےکہ تمہیں کس نےنکالاہے۔تمہیں امریکہ نےنہیں انہی لوگوں نےنکالاہےجنہوں نےتمہارےلمبےلمبے2دھرنےکرواۓجب تم ساراوقتTVپرآکرتقریریں کرتےتھے۔اس سےپہلےنہ تمہیں کوئی ووٹ دیتاتھااورنہ تمہیں کوئی لیڈرمانتاتھا۔عمران ملک دشمن،غداروطن!
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) April 13, 2022
جواد احمد نے مزید لکھا کہ’تمہیں اچھی طرح پتہ ہےکہ تمہیں کس نےنکالاہے، تمہیں امریکہ نےنہیں انہی لوگوں نےنکالاہےجنہوں نے تمہارے لمبے لمبے 2 دھرنے کرواۓ جب تم سارا وقتTV پر آکر تقریریں کرتے تھے‘۔
جواد احمد نے لکھا کہ’اس سے پہلےنہ تمہیں کوئی ووٹ دیتاتھا اور نہ تمہیں کوئی لیڈر مانتا تھا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News