
پی سی بی کا پی ایس ایل طرز کی جونیئر لیگ کرانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل طرز کی پاکستان جونیئر لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی بولی کے لیے اسپانسرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی نے پریس ریلیز بھی جاری کی ہے جس کے مطابق پی جے ایل ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جائے گی جس کا انعقاد رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔
پی سی بی نے ٹائٹل اسپانسر شپ، لائیو اسٹریمنگ، کیٹیگری اسپانسر شپ اور ٹیم فرنچائزز کے حقوق حاصل کرنے کے لیے دلچسپی رکھنے والے فریقین سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیویاں کیوں بھجواتا ہے؟ سابق چیئرمین کا انکشاف
دلچسپی رکھنے والے فریقین مطلوبہ فارم پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاکر حاصل کرسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 26 اپریل 2022 رکھی گئی ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ کافی دنوں کی محنت اورمنصوبہ بندی کے بعد آج ہم پاکستان جونیئر لیگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ساری دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہوگی جس کا پہلا ایڈٰیشن رواں سال اکتوبر میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا یہ شہروں پر مبنی لیگ ہوگی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب ایک ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ بین الاقوامی کرکٹرز بھی اس میں شامل ہوں گے۔
پی سی بی لیجنڈز اور آئیکونز کے ساتھ مل کر اس کھیل میں شاندار ماحول پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے 100 بہترین کرکٹرز کو کنٹریکٹ فراہم کیے ہیں جو اب غیر ملکی ماہرین سے کوچنگ حاصل کریں گے جبکہ ان کھلاڑیوں کا ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اپی جی ایل جیسے اقدامات کا مقصد کرکٹرز کے لیے مواقع پیدا کرنا، ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا اور انہیں عالمی معیار کا کھلاڑی بنانا ہے تاکہ ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News