Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلال یاسین پرقاتلانہ حملہ، مبینہ ماسٹرمائنڈ میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Now Reading:

بلال یاسین پرقاتلانہ حملہ، مبینہ ماسٹرمائنڈ میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں توسیع
بلال یاسین

بلال یاسین

عدالت نے بلال یاسین پرقاتلانہ حملے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزم نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق اور رانا عبدالمعروف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

ملزم کے وکیل نے عبوری ضمانت کنفرم کرنے کیلئے دلائل دیے جبکہ مدعی فریق نے مزید دلائل کے لیے مہلت طلب کی۔

Advertisement

عدالت نے ملزم حسب وکی کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی اور عبوری ضمانت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔

ملزم کے وکیل نے کہا ملزم حسیب وکی کو واقعہ کے بارہ دن بعد گواہ کے ضمنی بیان پرنامزد کیا گیا۔  میاں حسیب وکی سے بلال یاسین کے بہنوئی کی پرانی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ بد نیتی کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا میاں حسیب وکی کے والد اور بھائی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

مدعی مقدمہ کے مرکزی وکیل کی تیاری کیلئے مہلت کی استدعا پرعدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر