
چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
محمد اشفاق احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے سالانہ ٹیکس ہدف بھی پورا کرنے پر زور دیا ہے۔ موجودہ مالی سال 6100 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم پر عمومی تحفظات سامنے آئے ہیں۔وزیراعظم نے ٹیکس اہداف پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی ہے،انہیں آئندہ ہفتے اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے رابطے جاری ہیں۔
محمد اشفاق احمد نے کہا کہ نئی حکومت میں بھی ٹیکس گزاروں کو انعامات دینے کی اسکیم جاری رہے گی۔ ٹیکس جمع کرنے کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مہینے میں بھی ٹیکس محصولات حوصلہ افزا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News