
ارسلان تاج نے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، جلسے کے اعلان کے بعد سے عوام ہر رات جوش و خروش سے جلسہ گاہ پہنچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پرجوش ہیں، نا صرف جلسہ گاہ بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی عوام کا رش ہوگا۔
دوسری جانب بلال غفار نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ پاکستان نہیں بر صغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، امپورٹڈ حکومت کے جلسے میں جتنے لوگ ہوتے ہیں اتنے ہمارے جلسے میں رضاکار ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، فیملیز کے لیے الگ انکلوزر بنایا گیا ہے، فیملیز سوسائیٹی آفس کے پاس گاڑیاں پارک کرکے بزریعہ شٹل جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
بلال غفار نے کہا ہے کہ چار جگہوں پر پارکنگ کے انتظامات ہیں، اداروں کے ساتھ عمران خان کا سیکیورٹی پلان شیئر کردیا ہے، عمران نے لوگوں میں شعور پیدا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے خط کی تصدیق کردی، اس خط میں بیرونی مداخلت کی بات ہوئی ہے، باعزت قومیں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرسکتیں، سوشل میڈیا پر بیرونی مداخلت پر پوری دنیا میں ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
بلال غفار نے کہا ہے کہ شوباز نے آتے ہی چینی کی قیمت بڑھا دی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی ہے، سرٹیفائیڈ کرپٹ کو پاسپورٹ جاری کررہے ہیں، ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News