Advertisement
Advertisement
Advertisement

کومل عزیز کا پہلا کرش کون تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

Now Reading:

کومل عزیز کا پہلا کرش کون تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اپنے پہلے کرش سے متعلق بتا دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ کومل عزیز اور عدیل چوہدری نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

پروگرام میں ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنے پہلے کرش سے متعلق انکشاف کیا، انہوں نے کہ میرے اسکول میں ایک لڑکا پسند تھا جو بہت ہی لڑائیاں کرتا تھا اور ڈون کی طرح تھا وہ مجھے پسند تھا۔

کون سی ایک عادت بدلنا چاہتی ہیں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز نے کہا کہ پہلے مجھے غصہ بہت آتا تھا لیکن میں اب دوسری طرف چلی گئی ہوں اور کچھ زیادہ ہی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہوں۔

Advertisement

عدیل چوہدری نے کہا کہ اب یہ کرتی ہیں کہ دل میں رکھتی ہیں اور ایک مہینے بعد غصہ نکال لیتی ہیں۔

اس پر کومل عزیز نے کہا کہ میں نے غصہ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے لیکن اب میں ایک کمپنی میں اپنے ملازمین کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرتی ہوں تو دیکھا کہ وہ اب مجھ سے بدتمیزی کرنے لگے ہیں۔

کومل عزیز نے کہا کہ اب میں سوچتی ہوں کہ غصہ اور صبر کے بیچ میں مجھے آنا ہے مطلب جہاں غصہ کرنا چاہیے وہاں غصہ کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر