Advertisement
Advertisement
Advertisement

صائم صادق کی نئی فلم ‘کانز فیسٹیول’ میں پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم قرار

Now Reading:

صائم صادق کی نئی فلم ‘کانز فیسٹیول’ میں پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم قرار

مشہور پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ کو کانز میں پیش کرنے کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صائم صادق کی گزشتہ فلم ڈارلنگ کے بعد ان کی مختصر فلم جوائے لینڈ نے بھی بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، صائم صادق کی جانب سے ٹرانس جینڈر کردار پر بنائی گئی فلم جوائے لینڈ فرانس میں ہونے والے دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیولز میں سے ایک ’کانز‘ میں پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

پہلے بھی صائم صادق کی فلم کانز میں پیش کی جا چکی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

صائم صادق نے نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ کو کانز فلم فیسٹیول میں پیش کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی فلم کو شارٹ لسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 2019 میں بھی ان کی فلم ’ڈارلنگ‘ کو کانز فلم فسیٹیول میں پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement

شرمین عبید چنائے نے بھی صائم صادق کو مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ

البتہ صائم نے فلم کی کہانی بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی فلم کے پوسٹرز اور مختصر ٹیزر جاری کریں گے۔

تاہم غیر ملکی ویب سائٹ ’انڈی وائر‘ کے مطابق اس فلم کی کہانی ایک مخنث کردار کے گرد گھومتی ہے۔

نادیہ افغن نے بھی فلم ساز کو مبارک باد پیش کی—اسکرین شاٹ

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل صائم صادق کی 2019 کی مختلف فلم ’ڈارلنگ‘ بھی مخنث افراد کی زندگی پر بنائی گئی تھی، جسے کانز کے علاوہ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ متعدد شوبز شخصیات صائم صادق کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سال 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز آئندہ ماہ مئی کے وسط میں ہونے کا امکان ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا جبکہ صائم صادق کے علاوہ اس بار کانز فلم فیسٹیول کے لیے متعدد مسلم اور عرب ممالک کی اچھوتے موضوعات پر بنائی گئیں فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر