Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی بحری بیڑے کا پرچم بردار جہاز ’ ماسکوا ‘ ڈوب گیا

Now Reading:

روسی بحری بیڑے کا پرچم بردار جہاز ’ ماسکوا ‘ ڈوب گیا

روسی وزارت دفاع کے مطابق، روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کا پرچم بردار بحری جہاز ماسکوا کو مرمت کے لئے بندرگاہ لے جایا جا رہا تھا کہ سمندر کی طوفانی لہروں کی وجہ سے ڈوب گیا۔

روسی بحری جہاز ماسکوا 510 عملے پر مشتمل تھا اور اس کے کروز میزائل روس کی فوجی طاقت کی علامت تھا، جس نے یوکرین پر اپنے بحری حملے کی قیادت کی، دو روز قبل اچانک گولہ بارود پھٹنے سے جہاز کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے میزائل نے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔

ماسکو نے یوکرین کے دعوے کی تردید کی تھی اور کہا کہ بحری جہاز میں موجود گولہ بارود پھٹنے سے جہاز کو نقصان پہنچا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ آگ جنگی جہاز کے گولہ بارود کے پھٹنے کی وجہ سے لگی، انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں پورے عملے کو بحیرہ اسود میں قریبی روسی جہازوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

12,490 ٹن وزنی یہ جہاز دوسری جنگ عظیم کے بعد ڈوبنے والا سب سے بڑا روسی جنگی جہاز ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکوا کو مرمت کے لئے بندر گاہ کی طرف لے جایا جا رہا تھا کہ جہاز نے طوفانی لہروں کے باعث اپنا توازن کھو دیا جس کی وجہ سے دوبارہ گولہ بارود پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر