Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کی کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، فیصلے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو مل گیا

Now Reading:

ایم کیو ایم کی کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، فیصلے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو مل گیا
ایم کیو ایم کی کابینہ میں شمولیت

پاکستان متحدہ قومی مومونٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر فیصلے کا اختیار کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مل گیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 

اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک اسلام آباد اور کراچی میں بیک وقت منعقد کیا گیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کے  لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام پر ہونے والے مذاکرات سے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ہمارے معاہدے بھی مفادِ عامہ کے لیے ہیں اور ان پر عملدرآمد سے شہری سندھ کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب اجلاس میں وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کی گئی پیشکش پر بھی غور کیا گیا جس پر مشاورت کے بعد رابطہ کمیٹی نے فیصلے کا اختیار کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر