Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور پوری دنیا دیکھے گی، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

آج ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور پوری دنیا دیکھے گی، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور پوری دنیا دیکھے گی۔

حلیم عادل شیخ نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا انقلابی احتجاج کسی نے نہیں دیکھا ہوگا، جنہوں نے قربانیاں دی یہ ان کا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالرز اور پاؤڈر کی خاطر ایک ٹولے نے قوم کو بیچا، یہ ایک غداروں ملک دشمنوں کا ٹولہ ہے اور عمران خان ان لوگوں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں قوم یکجہتی کے لیے باہر نکلی ہے، ہمارے قوم کے لیڈر کی کال پر دنیا بھر میں لوگ نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کراچی میں جسلہ ہونے جارہا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے، یہ جلسہ عمران خان کا حکومت کے خاتمے کے بعد دوسرا جلسہ ہے۔

Advertisement

تحریک انصاف کا جلسہ، تیاریاں مکمل

کراچی میں تحریک انصاف کی جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

 قائدین کے جلسے کے لیے  ایک سو ساٹھ فٹ لمبا اور چوبس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کے لیے الگ انٹری اور کنٹینر کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

جلسے میں خواتین، فیملیز کے لیے الگ انکلوژر بنایا گیا ہے اور پنڈال میں بیٹھنے کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ لائیٹنگ، ساؤنڈ اور بڑی اسکرینز سمیت تمام تکنیکی کام مکمل ہوچکا ہے، جلسے میں شرکت کے لیے عوام کے لیے شٹل سروس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

جلسے کی اندرونی سیکیورٹی پر تحریک انصاف کے رضاکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جلسے کے شرکاء پارٹی اور قومی پرچم ساتھ لائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر