راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ پرویزالہیٰ نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ تشدد انہوں نے کروایا ہے اور الزام ہم پر لگا رہے ہیں، اگران کے پاس نمبرزپورے ہوتے تووہ ووٹنگ کرواتے تشدد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے تھےاس لیے پرویزالہیٰ نے ہنگامہ کروایا، ڈپٹی اسپیکر نے اپنی حفاظت کیلئے باہر سے سیکیورٹی منگوائی، اسمبلی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اس میں سب کچھ واضح ہے۔
راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ان کے ارکان نے جن لوگوں پر تشدد کیا ہے انہوں نے جوابی ردعمل دیا، پرویزالہیٰ کے کہنے پر ہی انکے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا، ڈپٹی اسپیکر نے باہرسے سیکیورٹی منگوائی، ووٹنگ شروع کروائی۔
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر پرویزالہیٰ نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، پرویزالہیٰ ہار رہے تھے اس لیے انہوں نے سارے عمل کو سبوتاژکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
