
پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کا بھارتی گلوکاروں کے ساتھ صوفی کلام ’او میرے مولا‘ مقبول ہو گیا۔
ملکہ صوفی کلام پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ عابدہ پروین کا بھارتی موسیقاروں سلیم سلیمان کے ساتھ گایا گانا ’او میرے مولا‘ یوٹیوب پر مقبول ہوگیا۔
عابدہ پروین نے بھارتی موسیقار اور گلوکار بھائیوں کی جوڑی سلیم مرچنٹ اور سلیمان مرچنٹ کے ہمراہ صوفی انداز میں کلام پڑھ کر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے بھی دلوں میں گھر کر لیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی عابدہ پروین کے اس کلام کی بھرپور تعریفیں کیں ہیں۔
’رپورٹ کے مطابق او میرے مولا‘ کو گزشتہ ہفتے 9 اپریل کو سلیم سلیمان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک ڈھائی لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔
مزکورہ کلام میں جہاں عابدہ پروین نے روایتی صوفیانہ گائیکی کا انداز اپنایا ہے، وہیں سلیم سلیمان نے بھی اپنے روایتی فوک انداز میں کلام پڑھ کر مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔
♥️
O Mere Maula
Abida Parveen, Salim Merchant https://t.co/q1rgdJD1bu— Karuna Moonan (@KarunaMoonan) April 11, 2022
’او میرے مولا‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بولی وڈ اداکار پنکج ترپاتھی کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ بھارتی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں۔
ویڈیو میں پنکج تھرپاتھی کو بانسریاں فروخت کرکے گزر بسر کرنے والے شخص کے طور پر فلمایا گیا ہے جن کے دو کمسن بچے بھی بانسریاں فروخت کرکے ان کا ہاتھ بٹاتے دکھائی دیتے ہیں۔
Please suggest some good non-filmy Hindi songs.
Already in the happy company of
Tu Aisa kaise hai by #oshojain&Advertisement
Chaand baaliyaan by #AdityaA
PS:
1-Please refrain from Coke Studio suggestions. Already listening on loop.
2- Not asking for a friend
3- Grammar correction by her.Advertisement— Saurabh Dwivedi (@saurabhtop) April 8, 2022
کلام میں دکھایا گیا ہے کہ بانسریاں فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرنے والے کمسن بچے کمائے ہوئے پیسوں کو والد سے چر اکر ان پیسوں سے بھوکے اور غریب افراد کو کھانا کھلاتے ہیں اس کلام کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس کلام کے زریعے عابدہ پروین اور بھارتی گلوکاروں کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی رمضان المبارک میں ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ اس کلام کی ویڈیو میں عابدہ پروین کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی موسیقاروں کے ساتھ کلام پڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جسکی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس کلام سے خوب محضوض رہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News