
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بِلیوں کو نہ صرف اپنے مالکان کے نام کا علم ہوتا ہے بلکہ اپنی جیسی بلیوں کے نام بھی معلوم ہوتے ہیں۔
جاپانی محققین نے 48 بِلیوں کا مطالعہ کیا جو کم از کم دو دیگر پالتو جانوروں کے ساتھ رہیں تھیں، کسی خاندان کے گھر میں یا کسی بِلیوں کے کیفے میں۔
ہر جانور کو ان کے مالک کی ریکارڈنگ سنائی گئی جس میں وہ اپنی بلی کا نام پکار رہے تھے۔
پھر یا تو اس بلی کی تصویر کمپیوٹر اسکرین پر آجاتی یا اس گھر کی کسی دوسری بلی کی تصویر آتی۔
گھروں میں رہنے والی 19 بِلیوں نے دیر تک تب تصویر کو دیکھا جب وہ تصویر اس بلی کی نہیں تھی جس کا نام پکارا جارہا تھا۔
یہ ایک عام ردِ عمل ہے جو جانوروں کی جانب سے دیا جاتا ہے جب وہ حیران ہوتے ہیں۔
ایک علیحدہ تجربے میں دیکھا گیا کہ بلیوں کو یا تو ان کے مالک کی تصویر دِکھائی جاری یا ان کی تصویر دِکھائی جاتی جب ان کا نام لیا جاتا۔
تاہم 26 بِلیوں کی کارکردگی کم اچھی رہی ان بِلیوں کی نسبت جو بڑے خاندانوں میں رہیں۔ انہوں نے دیر تک تصویروں کو گُھورا جب تصویر اور نام میچ نہیں کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News