Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے 2008 میں بائیڈن کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، علی زیدی کا دعویٰ

Now Reading:

عمران خان نے 2008 میں بائیڈن کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، علی زیدی کا دعویٰ
عمران خان نے 2008 میں بائیڈن کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، علی زیدی کا دعویٰ

عمران خان نے 2008 میں بائیڈن کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، علی زیدی کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 2008 میں امریکی صدر جو بائیڈن کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران خطاب کے دوران علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی موجودہ امرریکی صدر جو بائیڈن سے 2008 میں ملاقات ہوئی تھی۔

علی زیدی نے بتایا کہ اس وقت جو بائیڈن سینیٹر تھے۔ اس ملاقات میں عمران خان کے ہمراہ وہ اور موجودہ صدر پاکستان عارف علوی بھی تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں جو بائیڈن نے عمران خان کو پیشکش کی کہ آپ مشرق اور مغرب کو بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں، بتائیے کہ پم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہیں؟

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت بھی جو بائیڈن کی پیشکش ٹھکرادی اور کہا کہ میری ایک مدد کرو کہ میری کوئی مدد نہ کرو، میں جب بھی وزیر اعظم بنوں گا عوام کی طاقت سے بنوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ان کی حکومت نے پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جو عالمی طاقتوں کو منظور نہیں تھی۔

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آنا امریکی سازش کا نتیجہ تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر