سب کا پسندیدہ لال شربت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ انڈیا بھر میں بھی مشہور ہے لیکن اس کے پیچھے کیا دلچسپ کہانی ہے آئیے جانتے ہیں۔
روح افزاء کو تمام سافٹ ڈرنکس کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اس کی تاریخ ہندوستان اور پاکستان کے قیام سے بھی پرانی ہے کیونکہ اس نے خود کو سوفٹ ڈرنکس کی دنیا میں حرفِ اول اور حرفِ آخر کی حیثیت بخشی ہے۔

روح افزاء کے شربت کا آغاز 1906 میں ہمدرد دواخانہ کے آغاز سے ہی ہوا تھا جس کا افتتاح اس وقت کے وائسرائے لارڈ منٹو نے کیا تھا، اپنے قیام سے لے کر آج تک روح افزاء پاکستان اور ہندوستان میں خرید و فروخت ہونے والا ایک مشہور شربت ہے۔

اس بات کا اعتراف خود بھارت کی 2013 کی بلاک بسٹر فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں رنبیر کپور نے روح افزاء کا ذکر کر کے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
