Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں مالی سال آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ پورا نہیں ہوسکے گا

Now Reading:

رواں مالی سال آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ پورا نہیں ہوسکے گا

پاکستان رواں مالی سال آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ پورا  نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پاور پلانٹس کی نجکاری کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا، آئی ایم ایف نے پاکستان کو جون تک پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا تھا تاہم  نجکاری کمیشن کی جانب سے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر کام مکمل نہ ہو سکا۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا پاور پلانٹس کو جون کے آخر تک فروخت کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس ہیں۔ دونوں پاور پلانٹس دوہرے ایندھن پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے۔ ان دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری آئندہ مالی سال میں کی جا سکتی ہے،آئی ایم ایف کی تجویز تھی پاور پلانٹس کی نجکاری سے اچھی قیمت ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایل این جی کی قلت پر پاور پلانٹس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے تاہم پاور پلانٹس کی نجکاری سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر