Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور

Now Reading:

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور
،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نئے گورنر کی تعیناتی تک قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض سرانجام دینگے۔

واضح رہے کہ 11 اپریل کو گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ صدر مملکت کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے، سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی ہے، ایک دو دن میں گورنرہاؤس سے شفٹ ہوجاؤں گا۔

عمران اسماعیل کے استعفے کے متن میں لکھا تھا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ سازش کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو ہٹایا گیا، جس شخص پر کرپشن کے سنگین الزامات ہوں اسے پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

Advertisement

استعفے کے متن میں لکھا تھا کہ مادر وطن کی خودمختاری کی جدو جہد اپنے قائد عمران خان کے ساتھ جاری رکھوں گا، مزید گورنر سندھ رہنا میری عزت نفس اور میرے قائد کے اعتماد کی خلاف ورزی ہوگی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفے کے متن میں علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا تھا
اے طاہر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی

جس رزق سے آتی ہو،پرواز میں کوتاہی

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر