Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرن جوہر نے سنایا عالیہ رنبیر کی مہندی سے جڑا انتہائی مزاحیہ قصّہ

Now Reading:

کرن جوہر نے سنایا عالیہ رنبیر کی مہندی سے جڑا انتہائی مزاحیہ قصّہ

بولی وڈ کے سب سے بڑے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے عالیہ اور رنبیر کی شادی کے ہر فنکشن میں شرکت کی اور ہر لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا۔

کرن جوہر نے بھارتی ٹی وی چینل “کلرز” کے شو “ہنر باز دیش کی شان” کے سیٹ پر خود سے جڑا عالیہ اور رنبیر کے مہندی فنکشن کا ایک مزاحیہ قصہ سنایا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

Advertisement

شو کے ججز پرینیتی چوپڑا، مِتُھن چکرورتی اور کرن جوہر ہیں جبکہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

کلرز ٹی وی نے شو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں بھارتی سنگھ، کرن جوہر کو چھیڑتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین تھا کہ عالیہ رنبیر کی شادی میں کس نے کیا پہنا ، لیکن سب سے پہلے آپ کی تصویر آئی۔ پنکی ان کے گھر آئی تھی لیکن پنکی آپ لگ رہے تھے۔

اس کے بعد پرینیتی چوپڑا نے کرن جوہر کا ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک سیکنڈ، پہلے میں آپ کو ایک سویٹ سی چیز دکھاتی ہوں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرن کے ہاتھ کھولے، جس پر مہندی لگی ہوئی تھی۔

یہ دیکھ کر سب تالیاں بجانے لگے، پھر کرن نے کہا کہ ‘میں بتاؤں گا کہ میرے ساتھ مہندی کی تقریب میں کیا ہوا۔ میں نے پہلی بار اپنے ہاتھ پر مہندی لگائی تھی۔ میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ جب عالیہ کی شادی ہوگی تو مہندی ضرور لگاؤں گا۔ مجھے مہیندی لگانے کی عادت نہیں ہے اور بہت گرمی بھی تھی۔’

Advertisement

کرن نے مزید کہا کہ ‘میں نے مہندی لگائی اور پھر میں نے اپنا پسینہ پونچھنا شروع کر دیا۔ میں بھول گیا کہ میرے ہاتھوں پر مہندی لگی ہے، اس لیے ساری مہندی میرے سر، ماتھے اور چہرے پر لگ گئی۔ پھر مجھے فوراً دھونا پڑا۔ وہاں پونیت، جو عالیہ کا میک اپ آرٹسٹ ہے، اندر گیا اور پتا نہیں اس نے میرے چہرے پر کون سا لوشن لگایا، ورنہ ساری مہندی میرے چہرے پر ہوتی۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر