
رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے خوش قسمت کھلاڑی
رواں سال رمضان المبارک میں دو پاکستانی کھلاڑیوں سمیت ایک آفیشل عمرے کی سعادت حاصل کرکے خوش قسمت رہے ہیں۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنا کسی مسلمان کے لیے خوش قسمتی سے کم نہیں اور جب یہی سعادت بابرکت مہینے رمضان المبارک میں حاصل ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔
رواں سال دو پاکستان کھلاڑی سمیت ایک آفیشل نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان بنے مکہ مکرمہ میں دکانداروں کے مہمان
پہلے خوش قسمت کھلاڑی شاداب خان رہے جنہوں نے 14 اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنی تصویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
Alhamdulillah, performed Umrah. Prayed for my country, for humanity, for peace, for prosperity and above all health for everyone. May Allah bless you all. pic.twitter.com/UbeNRtFS9J
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 14, 2022
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’’الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا ہے۔ اپنے ملک کے لیے، انسانیت کے لیے، امن کے لیے، خوشحالی کے لیے اور سب سے بڑھ کر سب کے لیے صحت کی دعا کی ہے۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: نائب کپتان شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
بعد ازاں انہوں نے مکہ مکرمہ می افطاری کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کے ہمراہ مقامی دکاندار بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں افطار پارٹی کی دعوت دی تھی۔
AdvertisementHad the pleasure of doing iftari in Mecca with the shopkeepers here. Thank you so much for your hospitality and love. May Allah bless you all. Praying for everyone at Masjid al-Haram. Allah sab ko sehat aur khushiyaan de. pic.twitter.com/XnmnOze8qn
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 16, 2022
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں یہاں کے دکانداروں کے ساتھ افطاری کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جبکہ میں نے ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا۔
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ کی مہمان نوازی اور محبت کا بہت شکریہ، اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ مسجد الحرام میں سب کے لیے دعا ہے کہ اللہ سب کو صحت اور خوشیاں دے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی
دوسری خوش قسمت کھلاڑی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا رہیں، جنہوں نے اس سال اپنی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کیا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
علاوہ ازیں رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی خوش قسمت رہے جنہیں بھی رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کرنے کا موقع ملا۔
الحمدللّٰہ ۔ 🕋
اللہ سب مسلمانوں کو حاضری کی توفیق اور استطاعت عطا فرمائے ۔ #Umrah pic.twitter.com/4W4z3WUNCtAdvertisement— Muhammad Wasim (@MuhammadWasim77) April 17, 2022
محمد وسیم نے بھی اپنی عمرے کی ادائیگی والی تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’الحمد اللہ، اللہ سب مسلمانوں کو حاضری کی توفیق اور استطاعت عطا فرمائے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News