کراچی میں بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے کیوں لٹ جاتے ہیں اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے ساتھی بینک میں بیٹھ کر ریکی کرتے اور باہر موجود دوسرے ساتھی شہریوں کو کیش لیکر نکلتے ہی لوٹ لیتے ہیں۔
ملزم کے بینک کےاندر ریکی کرتے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
عزیز بھٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہری بینک سے رقم لیکر نکلا تھا ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی اور مقابلہ ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم اپنے گروہ کے ساتھ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں سے وارداتیں کرتا تھا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔
پولیس اور ملزمان کے دوران فائرنگ کا تبادلہ
تھانہ عزیز بھٹی پولیس اور ملزمان کا دوران علاقہ گشت فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ہی ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
دوران مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل بمع راؤنڈ، چھینی ہوئی نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھی پہلے متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رواں سال کی دوسری بینک ڈکیتی، ملزمان20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
