آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا سنہری موقع موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 52.38 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کا آغاز دو بیرون ممالک سیریز سے کیا تھا۔ جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر رہی جبکہ بنگلادیش کو 0-2 سے وائٹ واش کیا۔
ہوم گراؤنڈز پر مضبوط حریف آسٹریلیا کے خلاف فیورٹ سمجھی جانے والی قومی ٹیم تین میچز کی سیریز 0-1 سے ہار گئی۔
تاہم اس شکست کے باوجود پاکستان اپنی باقی تمام سیریز برصغیر میں ہونے کے باعث فائنل میں رسائی کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
With all of their remaining series in the sub-continent, Pakistan have a good chance of challenging for the top two spots in the #WTC23 standings.
How each team is placed 👉https://t.co/HXJbNFcZmT pic.twitter.com/XQe5pxwrxE
— ICC (@ICC) April 18, 2022
آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2021 بابر اعظم کی قیادت اور آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر 2021 شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت بولنگ میں پاکستان کے پاس فائنل میں رسائی حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی حالیہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
