Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمک کا ذائقہ دینے والی چوپ اسٹکس ایجاد

Now Reading:

نمک کا ذائقہ دینے والی چوپ اسٹکس ایجاد

چاہے کوئی برگر ہو یا نوڈلز کا پیالہ، دنیا بھر میں کئی مشہور اور مزیدار پکوان نمک سے بھرپور ہوتے ہیں۔لیکن ماہرین ہمیں ہمارے کھانوں میں نمک زیادہ کھانے سے منع کرتے ہیں۔

اب سائنس دان ایک ایسا طریقہ سامنے لائے ہیں جس کے سبب ہم کھانے میں نمک کی مقدار کم کرتے ہوئے بھی اس کی لذت بھرپور طریقے سے محسوس کر سکیں گے۔

میجی یونیورسٹی کے محققین نے ایسی برقی چوپ اسٹکس بنائی ہیں جو ایک کلائی کے بینڈ کے ذریعے آپ کے منہ میں سوڈیم آئنز منتقل کرتے ہیں تاکہ نمکین ذائقے کا احساس پیدا کیا جاسکے۔

یہ چوپ اسٹکس برقی اسٹیمیولیشن اور کلائی میں پہنے گئے مِنی کمپیوٹر کی مدد سے ذائقہ پیدا کرتی ہیں۔

چوپ اسٹکس کے شریک تخلیق کار پروفیسر میاشیتا کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس منہ میں سوڈیم آئنز کی منتقلی کے لیے ایک کمزور برقی کرنٹ استعمال کرتی ہے، جہاں وہ نمک کا ذائقہ پیدا کرتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں نمکین ذائقہ ڈیڑھ گُنا تک بڑھ جاتا ہے۔

ذائقہ بڑھانے والی یہ چوپ اسٹکس کی جاپان میں خصوصی اہمیت ہوسکتی ہے، جہاں روایتی غذاؤں میں نمک کا بھرپور ذائقہ ہوتا ہے۔ 

جاپان میں بالغ العمر افراد فی دن اوسطاً 10 گرام نمک تک کھاتے ہیں۔ یہ مقدار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تجویز کردہ مقدار سے دُگنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر