
قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے کھیلنے کیلئے فٹ قرار دے دیا ہے ۔
عابد علی کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دل کی تکلیف کے بعد ایسا لگا کہ اب کیرئیر ختم ہو گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے اب مجھے کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ اب مجھے ٹیم میں جگہ ملے گی یا نہیں، میری جگہ آنے والے اچھا کھیل رہے ہیں، نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا، کیریئر داؤ پر لگ گیا
عابد علی نے کہا کہ میں پہلے کی طرح محنت کر رہا ہوں، یہی میرے ہاتھ میں ہے۔ اللہ نے چاہا تو دنیا کی کوئی طاقت مجھے دوباورہ واپسی سے نہیں روک سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں نے میرا حوصلہ برھایا ہے۔ میں یہ سوچ کر پریشان نہیں ہوتا کہ میں شاید اب نہ کھیل سکوں۔
عابد علی نے کہا کہ یہ وقت میرے لیے ایک آزمائش تھا، جو اب گزر چکا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو بہت مس کیا، خواہش تھی کہ دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News