Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈا زیر غور

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈا زیر غور
وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ

نئی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم وزراء کو پالیسی گائیڈائنز دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگامی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر عید الفطر تک دستیاب چینی کی قیمت بھی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو گرام کر دی۔

اجلاس کے دوران تمام صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیراعظم کو موجودہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی سپلائی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے دیگر صوبوں کو بھی مذکورہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

شہباز شریف نے پنجاب حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کو دونوں اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنے میں مدد فراہم کرے۔

مزید برآں، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کو اضافی ادائیگیاں کرے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز ایوان صدر میں 34 رکنی کابینہ کے حلف اٹھایا جس میں 31 وفاقی وزراء شامل تھے ۔

ایوان صدر میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا ہے جس میں حلف اٹھانے والوں میں 31 وفاقی وزرا، تین وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔

  صدرمملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج صبح 11 بجے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر