Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حنا ربانی کھر

Now Reading:

پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حنا ربانی کھر
حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان‏ محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات باعث تشویش ہیں تاہم پاکستان، افغانستان کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

 ملاقات کے دوران نمائندہ ء خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے افغانستان اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خارجہ  حنا ربانی کھر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان عامر آفتاب قریشی و ڈی جی افغانستان، آصف میمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گزشتہ روز حنا ربانی کھر نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھالا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت کے دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر