Advertisement
Advertisement
Advertisement

14 سالہ لڑکی کی گمشدگی؛ کراچی پولیس چیف متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے

Now Reading:

14 سالہ لڑکی کی گمشدگی؛ کراچی پولیس چیف متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور بچی کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرائی۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ میں یہاں پر سندھ سرکار اور پولیس کی نمائندگی کرنے آیا ہوں، اس کیس پر پولیس نے بھرپور کام کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ فیملی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، جتنا جلد سے جلد ہوسکے بچی کو بازیاب کروائیں گے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس کو وقت دیا جائے اور پولیس پر مکمل اعتماد کیا جائے، پولیس اپنا پروفیشنل کام کرکے ریکوری یقینی بنائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس کیس پر تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تینوں ٹیموں کا اپنا الگ مینڈیٹ ہے جبکہ ایس ایس پی اے وی سی سی معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ خاندان کا اگر کوئی شخص ٹیم کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے تو وہ آسکتا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی، ایس ایس پی اے وی سی سی اور دیگر افسران بھی ایڈیشنل آئی کے ہمراہ موجود تھے۔

دوسری جانب رینجرز کے ونگ کمانڈار اور سادہ لباس حساس اداروں کے افسران بھی لاپتہ بچی کے گھر پہنچے اور بچی کے والد کے ہمراہ رہائشی گلی کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔

بچی کے والد نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بھی نہیں جارہی تھی، میں پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی کا کام کرتا ہوں اور اپنے گھر سے ہی آن لائن کام کرتا ہوں۔

والد کا کہنا ہے کہ میری دوسری بیٹی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول نہیں جاتی ہے، مجھے شک ہے کہ بچی کو اسی علاقے میں کہیں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بچی 16 تاریخ سے لاپتہ ہے لیکن محلے والے سی سی ٹی وی دینے میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے 14 سال کی لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔

16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح، گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لڑکی تین روز قبل گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی اس کے بعد سے لاپتہ ہے۔اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر