معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے کہا ہے کہ ابراہیم علی خان صرف ان کے دوست ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پلک تیواری اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے بیچ گہرے تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ ان دونوں کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔
یہ خبریں رواں سال کے آغاز پر جنوری میں سامنے آئیں جب ابراہیم کے ہمراہ پلک تیواری کو ممبئی کے پوش علاقے ‘باندرا’ میں گاڑی میں دیکھا گیا۔
فوٹو گرافرز کے دیکھتے ہی پلک نے اپنا چہرہ چھپا لیا لیکن اس وقت تک فوٹو گرافرز کیمرے میں یہ مناظر محفوظ کرچکے تھے۔

پلک کے اس انداز نے افواہوں کو ہوا دی اور بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں آئیں کہ یہ دونوں گہرے تعلق میں ہیں تاہم اب پلک تیواری نے چہرہ ڈھانپنے کی وجہ پر کھل کر بات کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
پلک تیواری نے کہا کہ ‘در اصل میری والدہ شویتا تیواری مجھے وائرل تصاویر سے ٹریک کرتی ہیں، وہ چہرہ میں نے اسی لیے چھپایا تھا کہ کہیں والدہ نہ دیکھ لیں کیونکہ انہیں نہیں پتا تھا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ باہر ہوں’۔
پلک نے کہا کہ ‘جب والدہ کا فون آیا تو میں نے یہ کہا کہ میں ٹریفک میں پھنسی ہوں لیکن جیسے ہی تصاویر لیک ہوئیں والدہ نے دیکھ لیا اور فون کرکے مجھے ڈانٹا’۔

جبکہ ابراہیم سے دوستی سے متعلق پلک کا کہنا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں اور مزید کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے حال ہی میں بالی وُڈ میں قدم رکھا ہے اور انہیں اکثر سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
