Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاستدانوں کی ڈگریوں پر مبنی انور مقصود اور معین اختر کا پرانا کلپ وائرل

Now Reading:

سیاستدانوں کی ڈگریوں پر مبنی انور مقصود اور معین اختر کا پرانا کلپ وائرل

مشہور اداکار و کامیڈین معین اختر اور انور مقصود کی پُرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین معین اختر اور انور مقصود کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کے درمیان سیاستدانوں کی ڈگریوں ک لے کر دلچسپ تکرار جاری ہے۔

یہ کلپ معین اختر اور انور مقصود کے مشہورِ زمانہ پروگرام ‘لوز ٹاک’ کا ہے جس میں  دونوں فنکار سیاستدانوں کی تعلیم، ڈگریوں پر طنز اور میٹرک، بی اے پر تکرار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کامیڈین، معین اختر نے خواجہ سرا کا روپ دھارا ہوا ہے جو میٹرک سے قبل ہی بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور مقصود انٹرویو کرتے ہوئے خواجہ سرا کے کردار یعنی معین اختر سے سوال کرتے ہیں کہ آپ میٹرک سے قبل بی اے کیسے کر سکتے ہیں، یہ جاہلوں والی باتیں نہ کریں، ایسا کرنا نا ممکن ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Entertainment Pakistan (@epkdaily)

جواب میں معین اختر کہتے ہیں کہ ’یہ ایک عام بات، وہ ایسے بہت سارے سیاستدانوں کو جانتی ہیں جو کہ انتخابات سے قبل میٹرک پاس اور الیکشنز کے قریب آتے ہی بی اے پاس ہو جاتے ہیں‘۔

Advertisement

بات جاری رکھتے ہوئے خواجہ سرا بنے معین اختر کہتے ہیں کہ ‘بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے سیاستدان میٹرک سے قبل بی اے کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں بالکل ویسے ہی میں بھی بی اے کر لوں گا۔‘

یاد رہے کہ یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور اسے پاکستان کے نو منتخب سیاسی عہدِداران سے جوڑا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر