بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ سے بریک کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق روی شاستری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو دوبارہ منظم ہونے اور فارم میں واپس آنے کے لیے کرکٹ سے وقفے کی ضرورت ہے۔
روی شاستری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ روز آئی پی ایل میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے پر میں سیدھا کوہلی کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ اگر کسی کو بریک کی ضرورت ہے تو وہ آپ ہیں۔
Can Virat Kohli bounce back from his lean patch going into the business end of #WTC23 as well as the @T20WorldCup? 👀
AdvertisementRavi Shastri certainly thinks so 👉 https://t.co/iIx5EpNU0P pic.twitter.com/hdEvnhRyu4
— ICC (@ICC) April 20, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے یہ دو ماہ ہوں یا ڈیڑھ ماہ، چاہے وہ انگلینڈ کے دورے کے بعد ہو اس سے سے پہلے لیکن کوہلی کو وقفے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے پاس ابھی چھ سے سات سال کی کرکٹ باقی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی کپتانی سے دستبردار ہونے والے کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری نہیں بنائی ہے۔
ان کی کارکردگی حالیہ جاری آئی پی ایل میں بھی مایوس کن رہی ہے اور انہوں نے سات میچز میں اب تک 19.83 کی اوسط سے صرف 119 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
