عدالتی فیصلے میں صرف ایک شخص کونشانہ بنایاگیا

ایم کیوایم پاکستان کےکنوئیراور وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ سنگین غداری سے متعلق عدالتی فیصلے میں صرف ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی تاریخ میں مشرف کا فیصلہ اور فیصلہ کی زبان انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیرنےایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس میں کہاکہ سنگین غداری کیس میں عدالتی فیصلے میں جوزبان استعمال کی گئی وہ کئی سوالات کوجنم دیتی ہے، فیصلے میں صرف ایک شخص کو نشانہ بنایا گیاہے۔
کنوئیرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو جتنا انصاف ملا ہےعدالتوں سے ہی ملا ہےلیکن گزشتہ دنوں خصوصی عدالت کا جو فیصلہ آیا ہے، اس میں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ کسی طور پرقابل قبول نہیں۔
کنوئیر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو دوپہر دو بجے ریلی نکالیں گے،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد لیاقت آباد فلائی اوور پراظہار یکجہتی کیلئے پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو برابر سمجھنے میں ہی پاکستان کی بقا ہے،خصوصی عدالت کے فیصلے نے اس کے میرٹ پر بہت سارے سوالات اٹھا دیے ہیں کسی ایک شخص پر سارا فیصلہ ڈال دینا انتقامی کاروائی کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہاکہ ہم پاکستان میں ایسا عدالتی نظام دیکھنا چاہتے ہیں جس میں چھوٹے اور بڑے سب کو برابر کی سزاملے۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں مشرف کا فیصلہ اور فیصلہ کی زبان انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے لوگ اس فیصلے کے بعد زیادہ حساس ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس فیصلے کو اداروں سے درمیان تصادم و کشیدگی تصور کرتے ہیں، ایم کیوایم پاکستان مضبوط جمہوریت کو ہی پاکستان کی ترقی سمجھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News