Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے بجائے دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کی درخواست کی جائے، لاہور چیمبر آف کامرس

Now Reading:

آئی ایم ایف کے بجائے دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کی درخواست کی جائے، لاہور چیمبر آف کامرس

 لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے وزیراعظم شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ موجودہ سنگین اکنامک بحران سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے چین ، سعودی عرب اور ترکی سمیت دیگر دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کی درخواست کی جائے۔

پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ اگرچہ اس وقت اکانومی شدید بحران میں ہے لیکن اس کا بوجھ پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے یا پھر کسی اور طریقے سے بزنس کمیونٹی اور عام لوگوں پر ڈال دیا گیا تو ایک اور بحران پیدا ہوجائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر دوست ممالک پاکستان کی مدد کرتے ہیں تو کڑے فیصلے کیے بغیر اکنامک بحران سے نمٹاجاسکتا ہے۔

 خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پھر سر اٹھارہی ہے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں غیر مستحکم ہے، ایکسپورٹ تسلی بخش نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے وقت ضائع کیے بغیر اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر