
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے ڈرامہ سیریل ’دوبارہ ‘ کے حوالے سے بات کی۔
عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ’ کیا کوئی ایساڈرامہ ہے جس میں کام کرنے سے انکار کرنے پر آپ کو بعد میں افسوس ہوا ہو؟‘
میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ’ویسے تو مجھے بالکل بھی کسی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار پر افسوس ہوا کیونکہ میں جب اسکرپٹ پڑھتا ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ اس پراجیکٹ میں دم ہے‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے انٹرویو میں اپنے اسکرپٹ کے انتخاب کے طریقےکار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ اس کردار کو صحیح سے ادا نہیں کر پائیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ’ لیکن ایک پراجیکٹ تھا جس میں کام کرنے سے انکار کرنے پر مجھے افسوس ہوا تھا‘۔
عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’دوبارہ ‘ میں کام کرنے سے انکار کرنے پر افسوس ہوا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اس ڈرامے میں کام نہیں کرسکا کیونکہ جب اس ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تھا تو میں بہت مصرف تھا‘۔
عثمان خالد بٹ نے کہا کہ’بد قسمتی سے میں اس پراجیکٹ میں کام نہیں کرسکا لیکن جتنی بھی اقساط اس ڈرامے کی میں نے دیکھی ہیں وہ بہت اچھی لگیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News