
دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے یورپی یونین کی پابندیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج بائنینس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد روس پرعائد ہونے والی پابندیوں کے تناظرمیں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس پابندی سے وہ روسی شہری اور ادارے متاثر ہوں گے جن کے اکاؤنٹ میں 10 ہزاریوروسے زائد کے کرپٹواثاثے موجود ہیں۔
اس ماہ کے آغازمیں یورپی یونین نے ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جن کے تحت کرپٹووالٹ، بینکوں، کرنسییوں اورٹرسٹس کے لیے ممکنہ لوپ ہولز(قانون یا ضابطے سے بچنے کی صورت نِکالنا ) بھی بند کردیے ہیں تاکہ روسی اپنی دولت کو بیرون ملک منتقل نہیں کرسکیں۔
ان نئی پابندیوں کے تناظرمیں بائنینس کا کہنا ہے کہ ایسے تمام روسی شہری اورروس میں موجود ادارے جن کا کرپٹو اکاؤنٹ بیلنس 10 ہزاریوروسے زائد ہے انہیں اپنے اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
یورپی یونین کی پابندیوں سے متاثر ہونے والے اکاؤنٹس صرف کرپٹوکووڈ ڈرا کرنے کے اہل ہیں، جب کہ وہ ان میں ڈپازٹ اورتجارت نہیں کر سکیں گے۔
گزشتہ ماہ بائنینس نے پابندی کا سامنا کرنے والے روسی بینکوں کے کارڈ ہولڈرز پر بھی اپنے پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں 24 فروری کویوکرین پرروسی حملے کے بعد امریکا، برطانیہ اوریورپی یونین نے بائنینس اور کوائن بیس پرروسی شہریوں کے کرپٹو اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
ایک ہفتے بعد ہی کوائن بیس نے روسی کرپٹو اکاؤنٹس بند کردیے تھے تاہم بائنینس نے اس حکم کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News