Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی کے 6 دن بعد ہی عالیہ کا دوسری شادی کا اعلان

Now Reading:

شادی کے 6 دن بعد ہی عالیہ کا دوسری شادی کا اعلان
عالیہ بھٹ

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ان کے مداحوں کو لگ رہا تھا کہ دونوں اپنے کام سے تھوڑا وقفہ لیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ کچھ کوالٹی ٹائم گزاریں گے، لیکن شادی کے صرف 6 دن بعد کام پر واپس آکر عالیہ نے سب کو حیران کردیا۔

منگل کو عالیہ اپنی اگلی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کی شوٹنگ مکمل کرنے ممبئی سے راجستھان کے شہر جیسلمیر پہنچیں۔

وہ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں شادی کا سین شوٹ کریں گی۔

عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ، پروڈیوسر کرن جوہر، شبانہ اعظمی، فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی جیسلمیر پہنچے۔ فلم ‘راکی اور رانی کی پریمی کہانی’ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

Advertisement

اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

جیسلمیر سم روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل کو فلم کی شوٹنگ ٹیم کے لیے 7 دن کے لیے بک کیا گیا ہے۔

20 سے 23 اپریل یعنی چار دن تک فلم کی شوٹنگ جیسلمیر کے ایک نجی ہوٹل میں ہوگی۔ فلم کی یونٹ سیٹ اپ کی تیاری کے لیے 3 دن پہلے ہی جیسلمیر پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے ہر فنکشن میں کرن جوہر سج دھج کر پہنچے اور ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔

کرن جوہر نے کلرز ٹی وی شو ‘ہنرباز دیش کی شان’ کے سیٹ پر مہندی فنکشن کا ایک مضحکہ خیز واقعہ سنایا۔

Advertisement

شو کے ججز پرینیتی چوپڑا، متھن چکراورتی اور کرن جوہر ہیں جبکہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

اس کے بعد پرینیتی چوپڑا نے کرن جوہر کا ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک سیکنڈ، پہلے میں آپ کو ایک سویٹ سی چیز دکھاتی ہوں، اس کے ساتھ ہی وہ کرن کے ہاتھ کھولتی ہیں، جس پر مہندی لگی ہوتی ہے۔ یہ دیکھ کر سب تالیاں بجانے لگتے ہیں۔

پھر کرن بتاتے ہیں کہ ‘میں بتاؤں گا کہ میرے ساتھ مہندی کی تقریب میں کیا ہوا۔ میں نے پہلی بار اپنے ہاتھ پر مہندی لگائی تھی۔ میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ جب عالیہ کی شادی ہوگی تو مہندی ضرور لگاؤں گا۔ مجھے مہندی لگانے کی عادت نہیں ہے اور بہت گرمی بھی تھی۔’

کرن مزید بتاتے ہیں کہ ‘میں نے مہندی لگائی اور پھر میں نے اپنا پسینہ پونچھنا شروع کر دیا۔ میں بھول گیا کہ میرے ہاتھوں پر مہندی لگی ہے، اس لیے ساری مہندی میرے سر، ماتھے اور چہرے پر لگ گئی، پھر مجھے فوراً منہ دھونا پڑا۔ وہاں پونیت، جو عالیہ کا میک اپ آرٹسٹ ہے، اندر گیا اور پتا نہیں اس نے میرے چہرے پر کون سا لوشن لگایا، ورنہ ساری مہندی جو ہے نا میرے چہرے پر ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر