Advertisement
Advertisement
Advertisement

دادو آتشزدگی؛ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی

Now Reading:

دادو آتشزدگی؛ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی
سندھ حکومت

  دادو آتشزدگی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلان پر سانحے میں متاثرہ اہل خانہ کے  جانی نقصان کا معاوضہ  ادا کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز سانحے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لئے 5-5لاکھ اور 2-2لاکھ کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض بُٹ و دیگر اراکین نے معاضے کے چیک تقسیم کیے، چیک تقسیم دوران مشیر فیاض بُٹ ورثہ کو گلے لگاتے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ دن قبل صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے دیہاتوں میں خوفناک آتشزدگی سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  آگ کھانا پکاتے ہوئے اچانک تیز ہوا کے باعث چنگاریاں اڑ کر پھیلنے سے لگی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 16 سالہ مور، 12 سالہ رشید، 10 سالہ عالم، 5 سالہ بچی نرگس ، 10 سالہ زمان، 14 سالہ عبدالرسول، 10 سالہ بچی سویرا، 8 سالہ نعیمہ، 42 سالہ حسین چانڈیو بھی جھلس کر فوت ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر