Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرگی کی روایتی دوا، بے خوابی کے علاج کی امید بن گئی

Now Reading:

مرگی کی روایتی دوا، بے خوابی کے علاج کی امید بن گئی

بے خوابی یا نیند نہ آنے کا عذاب ان سے پوچھیں جو میٹھی نیند سے محروم رہتے ہیں۔ اب بعض شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ مرگی کے علاج میں عام استعمال ہونے والی ایک دوا بے خوابی یا سلیپ ایپنیا میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی کے لئے ایک دوا استعمال ہوتی ہے جسے سلتھائم کہا جاتا ہے۔ سلتھائم کو اب کچھ ایسے لوگوں پر آزمایا گیا ہے جو نیند میں سانس تھمنے کی وجہ کو روکتی ہے اور نیند نہ آنے کی ایک مشہورِ عام وجہ بھی ہے۔ جب مریضوں کو یہ دوا دی گئی تو نیند کے دوران فی گھنٹہ سانس رکنے کےواقعات کم ہوگئے اور وہ 20 واقعات فی گھنٹہ رہ گئے۔

اگرچہ یہ دوا بے خوابی کے چند مریضوں کی دی گئی ہے لیکن دم گھٹنے یا سانس رکنے کے واقعات میں نمایاں کمی سے یہ بے خوابی کا ایک علاج ثابت ہوسکتی ہے۔

کچھ دنوں تک جب سلیپ ایپنیا کے مریضوں کو یہ دوا کھلائی گئی تو شرکا کی ایک تہائی کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا جب دم گھٹنے اور سانس رکنے کے واقعات نصف رہ گئے۔ تاہم ہر پانچ میں سے ایک مریض کے سانس لینے میں مداخلت کے واقعات 60 فیصد کم ہوگئے۔

یہ تحقیق سویڈن کی جامعہ کوتنبرگ میں ہوئی ہے اور ابتدائی فوائد کے بعد دوا کا مفضل جائزہ اور اس کے اثرات پر تحقیق کی گئی۔ یہ دوا ایک قسم کے اینزائم کو روکتی ہے جو بدن میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔ نیند کے ماہرین کہتے ہیں بے خوابی کے بعض مریض کسی وجہ سے آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے توازن سے بہت حساس ہوجاتے ہیں۔ اس کا اثر ان کی نیند پر ہوتا ہے اور وہ رات کو اچانک جاگ اٹھتے ہیں۔

Advertisement

ایسے ہی مریضوں کو سانس میں دقت ہوتی ہے اور ان کی نیند اچانک غائب ہوجاتی ہے اور وہ راتوں کو جاگ اٹھتے ہیں۔ اس تناظر میں سلتھائم انہیں امید کی کرن دلاسکتی ہے۔

تاہم سائنسداں اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر