پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد آج نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔
الیکشن پروگرام کے مطابق 21 اپریل رات 12 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیئے جاسکتے تھے۔
23 سے 25 اپریل تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔
29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی۔
9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔
10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے۔
29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا تھا کہ بلوچستان میں بلدیاتی الیکش شیڈول کے مطابق ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
