Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے حکمران چہرے بدل بدل کر عوام کو بےوقوف بنارہے ہیں، نعیم الرحمان

Now Reading:

ہمارے حکمران چہرے بدل بدل کر عوام کو بےوقوف بنارہے ہیں، نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران چہرے بدل بدل کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی یہودی ایک بار پھر سے مسلمانوں کے خلاف سازش کررہے ہیں، گزشتہ دنوں صیہونی اور اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مسلمان بچوں کو گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عالم عرب کے حکمران طبقہ مغرب کے آگے جھکتا ہے لیکن مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والے اقدامات پر خاموش ہوجاتا ہے، بد قسمتی سے طویل عرصے سے فلسطین میں یہودیوں کو بسانا شروع کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم حماس کے نوجوانوں اور مسلمان بچے بوڑھے اور نوجوان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے استقامت کا اظہار کیا ہوا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ فلسطینی مسلمان تلواروں کے سائے میں عبادات کرنے پر مجبور ہیں، فلسطینی عوام نے اللہ کی غلامی کو قبول کیا اور طاغوت سے بغاوت کی ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی قبول کی ہوئی ہے، آج عالم اسلام کے حکمران علی الاعلان امریکا کے خلاف بغاوت کا اعلان کریں۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بیت المقدس مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں، مسجد اقصیٰ کی آزادی مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہمارے حکمران بھی امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں، ہمارے حکمران چہرے بدل بدل کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں، بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سے نجات کے لیے بھی جدوجہد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر