Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوٹوگرافر کا دھکا لگنے پر سارہ علی خان بھڑک اُٹھیں

Now Reading:

فوٹوگرافر کا دھکا لگنے پر سارہ علی خان بھڑک اُٹھیں

مشہور بالی وُڈ اداکار سارہ علی خان فوٹگرافر کا دھکا لگنے پر طیش میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے چھوٹے نواب کی بڑی بیٹی سارہ علی خان بھارتی شہر ممبئی میں فلم سیٹ سے نکل کر گھر کے لیے روانہ ہورہی تھیں کہ اس دوران فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا جن میں سے ایک فوٹوگرافر کی اداکارہ کو ٹکر لگی۔

خوش قسمتی سے وہ محفوظ تو رہیں مگر انہیں یہ بات ناگوار گزری اور وہ فوٹو گرافر پر بھڑک گئیں، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ فوٹوگرافر نے جان بوجھ کر سارہ کو دھکا دیا یا پھر یہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

اس موقعے پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سارہ علی ہمیشہ سے فوٹوگرافرز کی عزت کرتی آئی ہیں، کسی بھی موقع پر اداکارہ نے تصاویر بنوانے اور اس دوران پوز مارنے کی فرمائش بھی مسترد نہیں کی لیکن اس بار وہ شدید غضے میں نظر آئیں۔

Advertisement

دھکا لگنے کے بعد سارہ گاڑی کے قریب آئیں تو ایک فوٹوگرافر نے درخواست کی کہ تصاویر کے لیے تیار ہوجائیں جس پر اداکارہ نے کہا آپ لوگ فوٹو شوٹ کے دوران دھکا مارتے ہیں، یہ کہہ کر سارہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر