Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں چار مہینوں کے کرفیو کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں چار مہینوں کے کرفیو کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی
مقبوضہ کشمیر میں چار مہینوں کے کرفیو کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی

مقبوضہ کشمیر کی تاریخی جامع مسجد میں چار مہینوں کے کرفیو کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی ۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جامع مسجد کو آرٹیکل 370 کی معطلی کے 4 ماہ 13 دن بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس میں آج اذان دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اذان کی آواز سن کر کشمیریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بڑی تعداد میں شہریوں نے مسجد میں نماز ادا کی۔

جمعہ کی نماز کے بعد “مودی کو ہٹاو” کے نعروں سے فضا گو نج اٹھی  ۔ جامعہ مسجد کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں ہے۔ نماز جمعہ کے بعد اکثر سڑک پر احتجاج کیا جاتا ہے۔

مظاہرین نئی دہلی کے مرکز کی طرف مارچ کرنے کے لئے   جمع ہوئےاور  سری نگر میں کشمیری صحافیوں پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

یاد رہے کہ   اگست میں بھارت  کی جانب سے  خطے کی نیم خودمختار حیثیت کو منسوخ کرنے اور سیکیورٹی لاک ڈاؤن نافذ  کرنے کے بعد پہلی بار کشمیر کی تاریخی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ کا انعقاد کیا گیا ۔

کشمیر میں متعدد دہائیوں سے ہندوستانی حکمرانی کے خلاف مسلح بغاوت کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے   ، جن میں خاص طور پر عام شہری  شامل  ہیں ۔

خیال رہے کہ  حالیہ دنوں میں کچھ پابندیوں کو کم کیا گیا ہے لیکن اس علاقے میں تناؤ برقرار ہے۔ مقبوضہ وادی میں  5 اگست سے اب تک جامع مسجد سری نگر سمیت دیگر مساجد میں جمعے کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر