Advertisement
Advertisement
Advertisement

ظلم کی انتہا؛ وڈیرے نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر چرواہے کو قتل کردیا

Now Reading:

ظلم کی انتہا؛ وڈیرے نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر چرواہے کو قتل کردیا

تھانہ صدر کی حدود موضع جگمل میں مقامی وڈیرے نے ظلم کی انتہا کردی، بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر غریب چرواہے کو مار ڈالا۔

وڈیرے فیاض غزلانی نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر غریب چرواہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، چرواہے محسن پر وڈیرے اور اس کے ملازم کی طرف سے تشدد کیا گیا جس سے محسن جاں حق ہوا۔

قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے محسن کی لاش کو رسی کی مدد سے درخت سے لٹکا کر خودکشی کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

لواحقین کا کہنا ہے کہ محسن حافظ قرآن تھا اور روزہ کی حالت میں تھا، تشدد کر کے مارا گیا،  پولیس کو متعدد بار اطلاع کی پر پولیس حسب روایت موقع پر نا پہنچی۔

لواحقین اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، کئی گھنٹے گزرنے اور پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس کارروائی کے لئے اسپتال پہنچ گئی۔

میڈیا کی جانب سے پولیس کارروائی کے حوالے سے موقف مانگنے پر ڈی ایس پی برہم ہوگئے۔

کیمرے کی آنکھ  دیکھ کر ڈی ایس پی ادھورا موقف دے کر گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے۔

لواحقین نے ملزمان اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر