Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف  ایک روزہ دورے پر خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورہ کوئٹہ کے دوران شہباز شریف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسکے علاوہ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔

Advertisement

دورہ کوئٹہ کے دوران وزیرعظم خضدار کچلاک سیکشن کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔

اس دورے پر وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل بھی وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اگلے ہفتے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے اور وہ 27 اپریل سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جب کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے آئندہ دورہ سعودی عرب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ہوگا اور وزیراعظم کے آئندہ دورہ سعودی عرب کی تفصیلات وزارت خارجہ مقررہ وقت پر جاری کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم چین کا سرکاری دورہ کریں گے

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے حال ہی میں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر