بھارت کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس کو دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اسٹریمنگ سروس ’او ٹی ٹی‘ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، وہ ایک سیریز میں بحیثیت بھارتی پولیس اہلکار کردار ادا کریں گی جس کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر ایک سیریز تیار کی جارہی ہے جس میں انڈین پولیس فورس کی کہانی پیش کی جائے گی، اس سیریز میں شلپا شیٹی کے ساتھ پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
مذکورہ سیریز کا ایکشن سے بھرپور پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہت کہ اداکارہ اسلحہ تھامے کھڑی ہیں اور پیچھے گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں، پوسٹر میں شلپا کو پولیس کی جرسی پہنی ہوئی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سیریز میں بھارتی پولیس کے کردار کو فکشن کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ میرے لیے بہت خاص ہے جس پر میں نے سالوں سے محبت کی اور ایمازون پرائم ویڈیو کے اشتراک سے اس سیریز کو عوام کے سامنے پیش کریں گے، مجھے امید ہے سیریز کامیابی کے منازل طے کرے گی۔
تاہم یہ سریز کب تک ریلیز کے لئے تیار ہوگی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
