Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایک بار پھر اختلاف

Now Reading:

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایک بار پھر اختلاف
پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایک بار پھر اختلاف

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایک بار پھر اختلاف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے درمیان ایک بار پھر دو معاملات پر اختلاف پیدا ہوگئے ہیں۔

نئے مالیاتی ماڈل کو قبول کرنے کے بعد اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی تھی جس کے بعد عدالت جانے کا خطرہ بھی ٹل گیا تھا لیکن پی ایس ایل جیسی پاکستان جونیئر لیگ اور اکاؤنٹس کو حتمی شکل دینے میں تاخیر پر اختلافات ایک بار پھر بھڑک اٹھے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کے اعلان کو فرنچائز مالکان کی جانب سے پذیرائی نہیں ملی ہے۔

مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتھ دیگر ایونٹس کے انعقاد سے برانڈ کو نقصان پہنچے گا جبکہ جونیئر لیگ کا اعلان کرتے ہوئے بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل طرز کی جونیئر لیگ کرانے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب فرنچائزز مشترکہ خط بھیجیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پی سی بی ایک پرائیویٹ لیگ کو سپورٹ کرتا تھا جہاں ایک بڑے اسپانسر نے ٹیم خریدی تھی جس کے بعد دوسرا اسپانسر بھی منسلک ہو گیا تھا۔

فرنچائزز کا خیال ہے کہ اگر جونیئر لیگ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور اس طرح کے کئی ایونٹ ہوتے ہیں تو پی ایس ایل کی مقبولیت میں بھی کمی آئے گی۔

دوسری جانب بورڈ پی ایس ایل کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کو حتمی شکل نہیں دے سکا ہے۔

Advertisement

رمیز راجہ کے مطابق ایک فرنچائز نے ساتویں ایڈیشن سے 90 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ فرنچائز کے مالکان اس کی نفی کرتے ہیں۔

اس حوالے فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ چونکہ اکاؤنٹس کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، اس لیے اتنی بڑی رقم وصول کرنے کی تفصیلات کیسے معلوم ہوسکتی ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا کا نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جونیئر لیگ کی تجویز کو مالکان کی جانب سے پذیرائی نہیں ملی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 اور 6 کے اکاؤنٹس کو فائنل نہ کرنے کی خبریں بھی درست ہیں، اس حوالے سے پی سی بی کو بہت جلد کچھ کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر