Advertisement
Advertisement
Advertisement

بظاہر صحت بخش دکھائی دینے والی مضر صحت غذائیں

Now Reading:

بظاہر صحت بخش دکھائی دینے والی مضر صحت غذائیں

اچھی صحت کے لئے متوازن غذا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، یہی وہ واحد کلید جو بیماریوں سے تحفظ دے کر آپ کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔

تاہم موجودہ زمانے میں کئی طرح کی غذاؤں کے بارے صحت بخش ہونے کا دعویٰ تو کیا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیو نکہ ان غذاؤں میں چکنائی، چینی اور کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ کچھ بہت زیادہ پراسیس ہوتی ہیں۔ آج یہاں پر ایسی غذاؤں کے بارے آگاہ کیا جارہا ہے جو آپ کی روزمرہ خوراک کا حصہ ہیں لیکن مضر صحت ہے۔

ڈائٹ سوڈا

سوڈا جسے سافٹ ڈرنک بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا مشروب ہے یہ  کئی طرح کے کیمیکل سے تیار کیا جاتا ہے جس میں دیگر مضر صحت کیمیکل کے ساتھ چینی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو اسے خوش ذائقہ بناتی ہے۔

سوڈا کی ایک چھوٹی بوتل میں تقریباً 11 چمچ چینی موجود ہوتی ہے، لیکن اب ڈائٹ سوڈا کی اصطلاح متعارف کرائی گئی اس میں مٹھاس کے لئے ہائی فریکٹوز کارن سیرپ اوردیگر مصنوعی مٹھاس شامل کی جاتی ہیں جو چینی ہی طرح نقصان کا باعث بنتی ہے اگر آپ صحت بخش مشروب کے خواش مند ہیں تو پانی کا انتخاب کریں۔

Advertisement

پیک فلیورڈ دہی

دہی دودھ کی طرح ایک صحت بخش غذا ہے جوکم چکنائی کے ساتھ پروبائیوٹکس سے بھرپور ہوتا ہے اسے غذا میں شامل رکھنے سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے جبکہ اس میں چینی بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

دہیں کا صرف ایک کپ پوٹاشیم، کیلشیم اور وٹامن ڈی کے کثیر مقدار فراہم کرتا ہے۔ لیکن بازار میں عام دستیاب فلیورڈ دہی کا ذائقہ بہتر بنانے کے لئے اس میں فرکٹوز کارن سیرپ شامل کیا جاتا ہے جوصحت کے لئے مفید نہیں ہے۔

تیار کھانے

آج کل تیار کھانے بہت شوق سےکھائے جاتے ہیں یہ مختلف پیکٹوں میں منجمد ہوتے ہیں جنہیں گھر لاکر مائیکروویو میں گرم کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر میں اضافے کاسبب بن سکتی ہے۔ اس کے برعکس تازہ کھانا گھر میں تیار کرکےفریز کرلیں تاکہ وقت ضرورت استعمال کیا جاسکے۔

پیک جوس

Advertisement

پھلوں کے جوس بنانے والی بہت سی کمپنیاں بڑے فخر سے یہ بات کہتی ہیں ان کی مصنوعات صحت بخش ہیں کیو نکہ ان میں تازہ پھلوں کے رس موجود ہیں تاہم ان پیکٹ میں مصنوعی مٹھاس کے ساتھ صرف مطلوبہ پھل کے ایسنس موجود ہوتے ہیں جو کے لئے کسی طرح بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے۔

پروٹٰن بار

آج کل پروٹین بار کو ایک صحت بخش غذا کے طور پر جانا جاتا ہےجو کم وقت میں زیادہ کیلوریز فرہم کرتی ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں صرف اسی صورت میں استعمال کیا جائے جب آپ پروٹین کو قدرتی ذرائع سے حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔ جیسے انڈہ،  مچلھی اور گوشت وغیرہ۔

پروٹین بار میں فرکٹوزکارن سیرپ کے علاوہ 200 سے زائد کیلوریز پائی جاتی ہے جس کا بے دریغ استعمال موٹاپے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اسمودی

بازار میں پیک اسمودی میں پھلوں کے پلپ چینی سے ملا کر تیار کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں فائبر اور پروٹین کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔

Advertisement

کوشش کریں کہ دہی اور تازہ پھلوں کے ساتھ گھر میں صحت بخش اسمودی تیار کریں۔

سبزیوں کے چپس

سبزیوں کے چپس جیسے سننے میں بہت بھلے لگتے ہیں لیکن اصل میں صحت کے لئے مفید تصور نہیں کیے جاتے کیونکہ ان میں نمک اور چکنائی بہت زیادہ موجود ہوتی ہےجب اس کے اجزاء پر نظر دوڑائی جائے تواس پر سبزیوں کا تیل لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے اسے ڈیپ فرائی کیا گیا ہے۔

اس سے بہتر ہے کہ کچی اور تازہ سبزیاں استعمال کی جائیں اس سے سلاد تیار کریں اور ذائقہ کے لئے روغن زیتون استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر